گورنر سے سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

گورنر سے سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔

وفد کی سربراہی کونسل کے جنرل سیکریٹری عامر محمود کررہے تھے ۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مشکلات ،اشتہارات کے واجبات کی عدم ادائیگی ، اخبار و رسائل کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اخبار و رسائل کی خبریں آج بھی دستاویزی ثبوت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اخباری صنعت کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق حکام سے بات کروں گا۔ وفد میں ڈاکٹر جبار خٹک ، غلام نبی چانڈیو ، مقصود یوسفی ، اعجاز الحق ، انور ساجدی ، سعید خاور، سید مدثر اور مدثر عالم شامل تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں