ڈیری فارمرز کی ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی سے ملاقات

ڈیری فارمرز کی ڈی جی سندھ  فوڈ اتھارٹی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیری فارمرز نے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی سے ایک طویل ملاقات کیٍ ملاقات میں سندھ بھر میں جعلی دودھ کی نشاندہی اور فروخت روکنے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی دودھ کی خالص مصنوعات کی فروخت اور شکایات کے حوالے سے ڈیری اسٹیک ہولڈرز،کنزیومر سوسائٹی اورفوڈ اتھارٹی پر مبنی ایک ٹاسک بنائے گی جو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ کام کرے گی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی ایف اے پاکستان پنجاب کی طرز پر دودھ کی ٹریسبلیٹی کو یقینی بنانے پر کام کرے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں