کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو دو گاڑیاں فراہم

کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو دو گاڑیاں فراہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری خوراک سندھ راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت سندھ وسائل مہیا کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت ہے کہ سندھ کے عوام کو کھانے پینے کی معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے دفتر میں سندھ فوڈ اتھارٹی کو دو گاڑیاں دینے کے موقع پر کہی۔ ایک گاڑی سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن اور دوسری گاڑی حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کو دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر نے امید کا اظہار کیا کہ ان گاڑیوں کے ملنے سے سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو کھانے پینے کی معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے اضلاع کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کرتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں