136گرانفروشوں پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

136گرانفروشوں پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام اضلاع میں سرکاری نرخ کے نفاذ اور مناسب قیمت پر شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے لئے شروع کی جانے والی مہم جاری ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز، دیگر ضلعی انتظامیہ اور بیورو آف سپلائی کے افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں رہیں، شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کا ازالہ کریں، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں رعایت نہ کریں۔ ماہ رمضان کے ساتویں روز کراچی کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 196 دکانداروں کے خلاف کارروائی کرکے دس لاکھ 94 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ ایک دکان ضلع کورنگی میں سربمہر کی گئی،  10آٹا والوں پر 80 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ،10 بیکری والوں پر 81ہزار ، 26 پولٹری و الوں پر 72 ہزار ، 23 گروسری والوں پر 2 لاکھ 45ہزار ، 2 گوشت والوں پر 40ہزار، 30سبزی والوں پر ایک لاکھ19 ہزار ، 54 فروٹ والوں پر ایک لاکھ 79ہزار اور 41 دودھ والوں پر 2 لاکھ77ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کمشنر کراچی کے کنٹرول روم پر اپنی شکایت درج کرائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں