دکاندار سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنائیں، وقار مہدی

دکاندار سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنائیں، وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سینیٹر وقار مہدی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ہمراہ بدھ کو کلفٹن جہانگیر کوٹھاری پارکنگ میں عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قر یب لگائے گئے رمضان بچت بازار، دہلی کالونی مارکیٹ کا دورہ کیا اور حکومت سندھ کی جانب سے طے کئے گئے۔۔

 روز مرہ کی اشیا پھل ، سبزیوں اور گوشت کے ریٹ چیک کیے۔ جہانگیر کوٹھاری پارکنگ میں قائم بچت بازار میں عوام کی سہولت کے لیے آٹا، چینی، چاول، دالیں ، پھل، سبزیاں اور دیگر روزمرہ کی اشیا سرکاری ریٹ پر مہیا کی جا رہی ہیں۔یہاں آٹا 120 روپے کلو، بیسن 240 روپے کلو، دال چنا 220 روپے کلو، چینی 105 روپے کلو،آلو40 روپے کلو، پیاز سو روپے کلو ،کیلا دو سو روپے درجن، تربوز 80 روپے کلو پر فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ تیل، گھی اور دیگر ضروری اشیا کے ریٹ بھی مارکیٹ سے کم ہیں۔ وقار مہدی نے کہا کہ عوام حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وقار مہدی نے دہلی کالونی کے بازار کا بھی دورہ کیا اور مختلف دکانوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت کے اسٹالوں پر حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریٹ لسٹ چیک کی اور انہیں پابند کیا کہ وہ سرکاری نرخوں پر روزمرہ اشیا کی فروخت یقینی بنائیں۔ انہوں نے دہلی کالونی میں قائم ایک سپر اسٹور کو زیادہ منافع لینے کے جرم میں جرمانہ بھی کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں