گٹکا فروشوں کی سرپرستی پر ایس ایچ او کھارادر معطل

گٹکا فروشوں کی سرپرستی پر  ایس ایچ او کھارادر معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے 4 افسران کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر نند لعل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 پولیس افسر پر علاقے میں گٹکا فروشوں کی سرپرستی کا الزام ہے، آئی جی کی ٹاسک فورس کی جانب سے چھاپے اور لاکھوں روپے کی چھالیہ، گٹکا برآمد ہونے پر عہدے سے ہٹا یاگیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے جاری حکمنامے کے تحت ڈی ایس پی ملیر غلام میرانی، ڈی ایس پی سکھن واصف قریشی اور ایس آئی او ابراہیم حیدری ذاکر عباسی کو پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی عدالت میں پیشی کے دوران غفلت برتنے پر معطل کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں