چائلڈ لیبر،جبری مشقت معاشرے پر کلنک کا ٹیکہ، ناصر شاہ

چائلڈ لیبر،جبری مشقت معاشرے پر کلنک کا ٹیکہ، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر اور بانڈڈ لیبر پر بائی لاز بنانے کی ضرورت ہے، کیوں کہ یہ صرف سندھ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی اسمگلنگ ناقابل معافی جرم اور معاشرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، اس کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ سخت قسم کی قانون سازی کی جائے، معاشرے میں بچوں پر تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، یہ صرف حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری سماجی تنظیموں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی اس حوالے سے اقدامات پر تعریف کی اور کہا کہ ایس ایس ڈی اپنی سفارشات دے، ہم آئندہ بجٹ میں ان سفارشات پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاشرے کیلئے ناسور اور باعث شرم و بدنامی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں