جامعہ سندھ کے تمام کیمپسز میں امتحانات کا آغاز

جامعہ سندھ کے تمام کیمپسز  میں امتحانات کا آغاز

حیدر آباد(اے پی پی)جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں پہلے سمسٹر کے امتحانات کا آغاز کردیا گیا ہے ،شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کیمپس میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔۔

 اور وہاں جاری امتحانی عمل و سہولیات کا جائزہ لیکر اظہار اطمینان کیا، پہلے سیمسٹر کے امتحانات کے پہلے روز پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو انسٹیٹیوٹ آف فزکس پہنچے ، اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو و دیگر اساتذہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وائس چانسلر نے مختلف کلاسز میں جا کر امتحان دینے والے طلباسے ملاقات کی اور پیپر سے متعلق دریافت کیا،بعد ازاں وہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پہنچے اور امتحانی عمل کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر کلہوڑو نے سینٹر فار انوائرمینٹل سائنسز کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں