نوکوٹ واطراف میں تیز ہوائوں کے جھکڑ،مٹی کا طوفان

نوکوٹ واطراف میں تیز ہوائوں کے جھکڑ،مٹی کا طوفان

نوکوٹ(نمائندہ دنیا)نوکوٹ اور ملحقہ صحرائی علاقوں میں تین روز سے جاری تیزہوا کے جھکڑوں اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی اور زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے جبکہ نوکوٹ شہر میں کاروبارمراکز میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔۔۔

تیزہواؤں اور طوفان سے آموں کے تیار باغات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ مرچ اور کپاس کی فصل کو مرض کا خدشہ پیدا ہوگیا ، تیز ہواؤں سے زرعی ادویات کا اسپرے بھی کرنا مشکل ہوگیا ۔ تیزہواؤں سے بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کے تار آپس میں ٹکرانے کے پیش نظر نوکوٹ اور کھیت لاری فیڈرز میں بجلی کاوقفے وقفے سے تعطل معمول بن گیا ہے جبکہ کئی دیہادت میں بجلی کے تاروں کے ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہے ۔ضلع تھرپارکر کے صحرائی علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر ریت کے ٹیلے بن گئے ہیں جن کی وجہ سے مسافراور مال بردار ٹرانسپورٹ کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں