غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی

غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیرقانونی مویشی منڈیوں پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔۔

 جس کا اطلاق فوری ہوگا، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کارروائی کی مجاز ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں جن آٹھ مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ناردرن بائی پاس، آسو گوٹھ ملیر، کیٹل منڈی لانڈھی، چاول گودام لانڈھی، ہمدرد یونیورسٹی منگھوپیر، مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن، کینٹ منڈی کلفٹن، مویشی منڈی کنٹونمنٹ بورڈ شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں