لوڈ شیڈنگ کا شیڈول مارچ 2023 سے برقرار، ترجمان

لوڈ شیڈنگ کا شیڈول مارچ 2023 سے برقرار، ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول مارچ 2023 سے برقرار ہے۔۔

ادارہ 2000 سے زائد فیڈرز کے حامل نیٹ ورک پر وقتاً فوقتاً چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی شرح کا جائزہ لیتا ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول اسی شرح پر مبنی ہے۔ اس سلسلے میں آخری جائزہ مارچ 2023 میں لیا گیا تھا،اس جائزے کے تحت مارچ کے بعد سے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا کہ ہمارے نیٹ ورک کے 70 سے 75 فیصد حصے پر بلاتعطل بجلی فراہم ہو رہی ہے ، بلاتعطل بجلی ان علاقوں کو فراہم کی جا رہی ہے جہاں بجلی چوری کم ہے اور بل وقت پر اور مکمل ادا کئے جا رہے ہیں، ہمارا بقیہ نیٹ ورک ان علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تقریباً 90 فیصد تک بجلی چوری ہو رہی ہے اور جہاں بجلی کے اصل استعمال کے مطابق بل ادا نہیں کئے جاتے، ایسے علاقے ہمارے نیٹ ورک کا تقریباً 20 سے 25 فیصد بنتے ہیں، ان علاقوں میں بھی 14 گھنٹے تک بجلی فراہم کی جاتی ہے، یوٹیلیٹی سروسز موجودہ مشکل حالات کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں