ہاکس بے سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

ہاکس بے سمندر میں نہاتے  ہوئے نوجوان ڈوب گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہاکس بے سائیکل چوک کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پا کر پولیس اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش سمندر سے نکال کر کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کی، جہاں متوفی کی شناخت 16 سالہ علی ولد ظفر اقبال کے نام سے ہوئی۔ متوفی نوجوان دوستوں کے ہمراہ ساحل پر پکنک منانے آیا تھا، جو ناگن چورنگی کا رہائشی تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں