صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی کی تین سالہ سمرت کمار کے اغوا کی مذمت

صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی کی تین سالہ سمرت کمار کے اغوا کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کندھ کوٹ سے تین سالہ سمرت کمار کے اغوا کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ظلم اور بربریت کی انتہا ہے۔۔۔

ظالموں نے معصوم بچے کو بھی نہیں بخشا ، سندھ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ گیانچند ایسرانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے بھی اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے، میں سندھ پولیس اور بالخصوص آئی جی سندھ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ صوبائی وزیر نے سمرت کمار کے خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ بچے کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں