فرانسیسی قونصل جنرل کا آرکائیوز کے دفتر کا دورہ

فرانسیسی قونصل جنرل کا  آرکائیوز کے دفتر کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ آرکائیوز طارق حسن نے فرانس کے قونصل جنرل الیکسیز چتھا ٹینسکی کی آرکائیوز کے دفتر میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔

ان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات، ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر فرانسیسی قونصل جنرل نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بوسیدہ کتابیں و صفحات کو 70 سال تک درست حالت میں کرنے کے عمل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں