پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی ریلی

پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن میں 2 مئی کو مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، لواحقین نے فوارہ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب چوک سے پیدل مارچ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی کراچی پریس کلب کے باہر پہنچی۔ ریلی کی قیادت مہیشوری ایکشن کمیٹی کراچی کے ذمہ دار کرشن لعل نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 2 مئی کو نیو ٹاؤن پولیس کے جعلی مقابلے میں بے گناہ قتل ہونے والے مہیشوری نوجوان کمل کشن کے قاتلوں کو قانونی گرفت میں لایا جائے، نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او کو معطل کر کے کمل کشن قتل کیس کی تفتیش میں شامل کیا جائے، کمل کشن کیس کی جوڈیشل انکوائری کراکر ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں