شہر بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،تاجر رہنما

شہر بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،تاجر رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی و تاجر رہنما فیضان راوت نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

 جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے کسی علاقے میں بغیر لوڈ شیڈنگ بجلی میسر نہیں، اکثر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ فیضان راوت نے کہاکہ مہنگی بجلی کی وجہ سے مزید بے روزگاری پھیلے گی، کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی آنے والے دنوں میں معاشی قتل کی ذمہ دار ہوگی کیونکہ چھپن روپے یونٹ پر انڈسٹری نہیں چل سکتی، مہنگی بجلی کی وجہ سے ہر قسم کی صنعت متاثر ہے، مجھے آگے انڈسٹری ختم ہوتی نظر آ رہی ہے، کیونکہ اتنی مہنگی بجلی کوئی بھی برداشت نہیں کرپا رہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں