رفاہی پلاٹ دوسرے ادارے کو دینے پر تشویش
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین اور سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے جامعہ احتشامیہ و جامع مسجد تھانوی جیکب لائن سے متصل رفاہی پلاٹ ان کی 30 سالہ درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی دوسرے ادارے کو دینے کی کوشش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔
کہ ہم کسی چیز میں بلیک لسٹ ہیں نہ کسی ملکی و عالمی تنازع کا حصہ ہیں، اس کے باوجود ہمارے ساتھ یہ سلوک افسوسناک اور علاقے میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے، 9 مئی کے واقعات کی ہم مذمت کرتے ہیں، فوج ہمارا اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جامعہ تھانوی میں پریس کانفرنس میں کیا۔