ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم آج سے شروع ہوگی

ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم آج سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پرآج سے صوبے بھر میں نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم شروع کی جارہی ہے۔

 یہ روڈ چیکنگ مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔ کراچی میں 30 سے زائد مقامات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیمیں روڈ چیکنگ مہم کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکسز فوری طور پر جمع کرادیں تاکہ انہیں روڈ چیکنگ مہم کے دوران کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان آن لائن ٹیکس جمع کرانے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں