کتابی مقابلے میں منتخب 10 افراد کیلئے تقریب تقسیم انعامات

کتابی مقابلے میں منتخب 10 افراد کیلئے تقریب تقسیم انعامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں سال کی بہترین کتاب کے عنوان سے مقابلے کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مصنفین، مترجمین اور ناشرین کے علاوہ مدارس و جامعات کے اساتذہ اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعیدطالبی نیا نے کتابی مقابلے میں شرکت پر اہل قلم اور ناشرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کتابی مقابلے میں مصنفین، مترجمین اور ناشران کی طرف سے معارف اسلامی اور مطالعات ایران سے مربوط 65عنوانوں پر مشتمل اردو، سندھی اور پشتو زبانوں میں لکھی گئی کتابیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 10 افرادکو انعامات کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے خطاب میں اس تقریب کے انعقاد کے حوالے سے خانہ فرہنگ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ کتابیں لکھنا اورشائع کرنا سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے، کتابوں کی اشاعت میں کمی، سوشل میڈیا کے بے جا استعمال اور والدین کی اس مسئلے پرعدم توجہی کے باعث آج نئی نسل کتابوں سے کوسوں دور ہے۔ عزیز خالد نے تقریب کے انعقاد پرخانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے سربراہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مصنفین، مترجمین اورناشرین کا ایک ہی خاندان کے افراد کی طرح ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں