اتوار کو تعطیل پر شہریوں کا مویشی منڈی میں رش

اتوار کو تعطیل پر شہریوں کا مویشی منڈی میں رش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہریوں نے مویشی منڈی ناردرن بائی پاس کا رخ کرنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مویشی منڈی میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ مختلف شہروں سے جانوروں سے لدے ٹرک اور ٹریلر بھی جانور اتارنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ وی وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں ساہیوال، آسٹریلین اور سبی کے بیلوں کا چرچا تھا۔ کے پی کے جنرل بلاک سے متصل بکروں کا بلاک بھی سجایا جا چکا ہے اور کاموری، ٹاپری، نکری، ٹیڈی نسل کے خوبصورت بکرے موجود ہیں۔ مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضا چاؤلہ کے مطابق شہری منڈی سے متعلق افواہوں کو ایک طرف رکھ کر بے خوف و خطر مویشی منڈی کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ خریداری کے لیے منڈی میں اے ٹی ایم کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے فٹ پاتھوں، گلیوں،کھیل کے میدانوں اور پارکس کے سامنے لگی غیر قانونی مویشی منڈیاں سندھ حکومت کی رٹ کو چیلنج کیے ہوئے ہیں، ان غیر قانونی منڈیوں میں جانوروں کیلئے کوئی سہولت ہے نہ ہی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسپرے اور ویکسی نیشن کا کوئی انتظام کیا گیا ہے، بیچ چوراہوں اور گلی محلوں میں لگی غیر قانونی مویشی منڈیاں شہریوں میں وبائی امراض کا سبب بھی بن رہی ہیں، جبکہ مویشی منڈی ناردرن بائی پاس آنے والے ہر جانور کی فیومیگیشن کی جاتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں