گیس قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حافظ نعیم

گیس قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ۔۔۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا، پہلے ہی اشیائے خورونوش سمیت ضروریات زندگی کی تمام چیزیں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگار ی کے باعث شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں، اگر اب گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا جائے گا تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شہریوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے شدید مسائل پیدا ہورہے ہیں، دوسری جانب اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا تو مسائل میں گھرے شہریوں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں ایک طرف کے الیکٹرک نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، دوسری جانب اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ حقیقت میں عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے مترادف ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں کسی بھی اضافے سے باز رکھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں