ماجو: فال 2021-22 کے 530 طلبہ کو اسناد تفویض

ماجو: فال 2021-22 کے 530 طلبہ کو اسناد تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی میں فال 2021 سے 2022 تک کے 530 طلبہ کو اسناد تفویض کی گئیں۔ اسناد پانے والوں میں کمپیوٹنگ، انجینئرنگ، لائف سائنسز ،سوشل سائنسز اوربزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے طلبا وطالبات شامل تھے۔

 مہمان خصوصی سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے، بلندی تک پہنچنے کے بہت مواقع ہیں۔ اس موقع پر وی سی اور صدر ڈاکٹر زبیراحمد شیخ نے سینیٹر کریم خواجہ اور دیگر کو یونیورسٹی کادورہ کرایا اور مختلف لیب دکھائیں۔ سینیٹر کریم خواجہ نے پیشکش کی کہ وہ ڈاکٹر زبیر شیخ کا پولینڈ میں پاکستانی سفیر خالد میمن سے رابطہ کرائیں گے تاکہ محمد علی جناح یونیورسٹی پولینڈ کی جامعات کے ساتھ معاہدے کرے اور پاکستان میں جدید تعلیم کے لئے مزید بہتر کام کر سکے۔ انہوں نے تجویزدی کہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں چینی، ہسپانوی اورفرنچ زبانیں بھی سکھائی جائیں کیونکہ اس وقت دنیا کو ان کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ ایوارڈ کے اصل حق دار والدین ہیں جن کی وجہ سے نوجوان اس مقام تک پہنچے ہیں، محمد علی جناح یونیورسٹی میں ہم تعلیم کے ساتھ خاندانی اور معاشرتی اقدار کی بھی تربیت دیتے ہیں۔ ایڈیٹر دنیا اخبار احمد حسن نے کہاکہ ہمیں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کی بھی ضرورت ہے، دیانتداری اپنائیں، یورپی کمپنیاں دیانتداری اور اچھی شہرت کے باعث دنیا بھر میں اپنا لوہا منواچکی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اچھی امید کے ساتھ آگے بڑھیں، یورپ نے ہم سے زیادہ جنگیں کیں لیکن سبق سیکھ لیا، اب ہمیں بھی سبق سیکھنا چاہئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں