ہوٹل پر بیٹھے نوجوان نے خود کشی کرلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہوٹل پر بیٹھے ہوئے نوجوان نے خود کو سر پر گولی مار لی، جس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قائم مرحبا ہوٹل پر بیٹھے ہوئے 24 سالہ عزیز اللہ ولد آغا جان نے پستول نکال کر خود کو کنپٹی پر گولی مار لی، جس کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ عزیز اللہ کا گھر میں جھگڑا ہوا تھا، اس کے بعد اس نے ہوٹل پر بیٹھ کر خود کو گولی مارلی۔