ناظم آباد کے مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، ٹریفک جام

ناظم آباد کے مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد اور اطراف کے مکینوں کی کثیر تعداد ناظم آباد نمبر دو پر جمع ہوئی اور علاقے میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و پانی کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے روڈ کو بلاک کردیا۔۔

 جس کے نتیجے میں ناظم آباد نمبر دو سے لیاقت آباد جانے والا روڈ مکمل بند ہوگیا۔ مظاہرے کے نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے وہاں سے گزرنے والے افراد کو بھی زدوکوب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں