ٹارگٹ کلنک کے بڑھتے واقعات تشویشناک،احمد ندیم

ٹارگٹ کلنک کے بڑھتے واقعات تشویشناک،احمد ندیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے ۔پورے ملک میں بدامنی اور دہشت گردی کی فضاء بنی ہوئی ہے ۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنک کے بڑھتے واقعات قابل تشویش ہیں۔ملک اور قوم بہت نقصان برداشت کرچکے ۔امن و امان برقرار رکھنے والے ادارے کب اپنی کارگردگی دکھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسکاؤٹ کالونی میں ٹارگٹ کلنک کے واقعے میں جان بحق ہونے والے شیرخان کی ٹارگٹ کلنک پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کیا۔احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ،عوام کی جان و مال کو تحفظ نہیں ۔کراچی میں آئے روز علماء اور مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزادی جائے ۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں