ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کیلئے 36ملین فنڈز کی سمری ارسال

ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کیلئے 36ملین فنڈز کی سمری ارسال

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لگائے گئے تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی سے متعلق درخواست پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ خزانہ کے جواب کی کاپی درخواست گزاروں کے وکلا کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں لگائے گئے تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور محکمہ خزانہ نے جواب جمع کرادیا۔ واٹر بورڈ کے جواب میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کو ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی اور پی سی ون کے لیے سندھ حکومت 36 ملین سے زائد فنڈز فراہم کرنے کی سمری ارسال کی ہے ۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ ایس ٹی پی تھری کی بحالی کے لیے فنڈز سندھ حکومت سے مانگے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے جواب کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پاس اپنے وسائل اور فنڈز ہیں۔ کراچی واٹر سیوریج بورڈ کو نئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے ہیں تو سندھ حکومت کو سمری ارسال کرے ۔ عدالت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ خزانہ کے جواب کی کاپی درخواست گزاروں کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزاروں کے وکلاءآئندہ سماعت پر واٹر بورڈ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جواب کا جائزہ لے کر جواب جمع کرائیں۔ امید ہے واٹر بورڈ اپنے اخراجات پر ٹریٹمنٹ پلانٹ فعال کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں