غیر قانونی تعمیرات ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سب رجسٹرار سمیت دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے قیوم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سب رجسٹرار سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
جمعرات کے روزسندھ ہائی کورٹ میں قیوم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گراؤنڈ پلس ون کی اجازت ہے اور گراؤنڈ پلس فور بنایا گیا۔ درخواست گزار محمد عمران خواجہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے دوران تعمیراتی سامان روڈ پر رکھ کر سڑک بھی بند کردی گئی، رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، تعمیرات روک کر قانونی کارروائی کی جائے۔