سندھ فوڈ اتھارٹی کا دورہ،نجی یونیورسٹی کا کچن عارضی طور پرمعطل،5 لاکھ جرمانہ

سندھ فوڈ اتھارٹی کا دورہ،نجی یونیورسٹی کا کچن عارضی طور پرمعطل،5 لاکھ جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نجی یونیورسٹی کراچی کا اچانک دورہ کیا۔ یونیورسٹی میں موجود کچن میں انتہائی ناقص صورتحال پائی گئی اور کچن میں زائد المیعاد گوشت موجود پایا گیا۔

 اس صورتحال پرحبیب پبلک یونیورسٹی کا کچن آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا اور گوشت کو ضائع کیا جبکہ پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے سندھ بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے کچن ، کینٹین مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ کچن، کینٹین کے معیار کو صحت کے اصولوں کے مطابق رکھیں اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پابندی کریں بصورت دیگر ان پر نہ صرف جرمانے عائد کئے جائیں گے اور ان کچن، کینٹین کے خلاف دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں