حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ، حنیف طیب

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے  میں ناکام ہے ، حنیف طیب

کراچی(این این آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب نے بیان میں کہاہے کہ موجودہ اورسابقہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اورعوام کو سہولیات پہنچانے میں میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔۔

 موجودہ صورت حال پر نظر ڈالی جائے تو انتہائی تکلیف دہ ہے ،پانی ،بجلی ،گیس کا بحران شدت اختیارکرتاجارہاہے ،مہنگائی کا طوفان اورٹیکسوں کی بھرمارنے انسان سے جینے کا حق چھین لیا ہے ،ذخیرہ اندوز ،منافع خور بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،اسٹریٹ کرائمزو دیگر جرائم میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں