سیکریٹری اطلاعات کی منیر جلبانی سے تعزیت
کراچی(آن لائن)سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمن میمن نے افسر اطلاعات منیر احمد جلبانی کے چچا عبدالفتاح جلبانی کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
دریں اثنا محکمہ اطلاعات سندھ افسران کاتعزیتی اجلاس ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سوائی خان چھلگری کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر مطبوعات منصور راجپوت، ڈائریکٹر پریس حزب اللہ میمن ، ڈائریکٹر ریفرنس اینڈ ریسرچ امتیاز علی جویو، ڈائریکٹر فلمز ریاض میمن، ڈائریکٹر اشتہارات عزیز احمد ہکڑو ، ڈائریکٹر لیگل عظیم شاہ اور محکمے کے دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔