سندھ فوڈ اتھارٹی کا مشروب بنانے والی کمپنی پرجرمانہ

سندھ فوڈ اتھارٹی کا مشروب  بنانے والی کمپنی پرجرمانہ

کراچی(آن لائن)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشروب بنانے والی کمپنی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کیماڑی محمد بشیر خان بھی ٹیم کے ہمراہ تھے ۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے دورے کے موقع پر کمپنی کے پیداواری حصے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئی۔کیمیکل کے ڈرمز میں اچار و دیگر کھانے کی اشیاء رکھی ہوئی تھیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نورس کمپنی پر چار لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔کمپنی کے پروڈکشن ہاؤس کو عارضی طور پر بندکردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں