اسمگلنگ کے نو گو ایریاز کا مکمل خاتمہ کریں گے ، حبیب احمد

اسمگلنگ کے نو گو ایریاز کا مکمل خاتمہ کریں گے ، حبیب احمد

کراچی (آن لائن)ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حبیب احمد نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں یوسف گوٹھ میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کے ہمراہ کامیاب آپریشن کے دوران پلاسٹک دانہ، چائے کی پتی۔۔

خشک دودھ، الیکٹرونکس آئٹم و دیگر اشیاء اسکول پر چھاپے کے دوران برآمد کی گئیں جس کی مالیت 250 ملین روپے ہے ۔ متفرق سامان 16 ٹرکوں پر منتقل کیا گیا اور اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس موقع کسٹم انٹیلی جنس کے افسران افضال بھٹو، میڈم نوشین، انعام وزیر، واصف ملک و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں