غیر قانونی ریتی اور بجری فروشوں کے زیر استعمال تعمیرات مسمار

غیر قانونی ریتی اور بجری فروشوں کے زیر استعمال تعمیرات مسمار

کراچی (آن لائن)اسسٹنٹ کمشنرسول لائنز نے نہر خیام سے متصل علا قے میں غیر قانونی ریتی اور بجری فروشوں کے زیر استعمال متعدد تعمیرات کو مسمار کر کے ان کی ناجائز سرگرمیوں کو روک دیا ہے ۔

انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سڑک کے کنارے غیر قانونی طور پر رکھا ہوا اپنا تعمیراتی سامان فوری طور پر واپس لے جائیں بصورت دیگر اسے بھی ضبط کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن (ر)الطاف حسین ساریو کاکہنا ہے کہ عوام اور میڈیا فوری طور پر تجاوزات کی نشاندہی کرے ، کسی کو ضلع جنوبی میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں