دوائوں کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈائون ، دکانیں سربمہر
کراچی(آن لائن)ڈپٹی کمشنر ضلع جنو بی کیپٹن ریٹا ئر ڈ الطا ف حسین سا ریو کی ہدایا ت پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی ٹیم اور مقامی پولیس کے ہمرا ہ آرام باغ سب ڈویژن میں واقع نیشنل میڈیسن مارکیٹ میں اچانک چھا پہ ما را۔چھا پے کے دورا ن مشتبہ دکانو ں سے جعلی ادویات، زا ئدالقیمت ادویات، غیر رجسٹرڈ ادویات ، نارکوٹک کنٹرولڈ ڈرگز اور دیگر جان بچانے والی ادویات جن کی ذخیرہ اندوزی کی گئی تھیں۔۔
بھاری مقدار میں برآمد کی گئیں اور ان دکا نو ں کو سیل کیا گیا۔چیف ڈرگ انسپکٹر سندھ و پراونشل انسپکٹر ڈرگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے ہمراہ ادویات کے تھوک فروشوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ایک دکان کو بااختیار اہل شخص کی عدم دستیابی اور ڈرگ ایکٹ 1976 اور ان کے تحت بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے سربمہر کر دیا گیا۔اس کے علاوہ 10 سے زائد غیر قا نو نی ادویا ت کے کارٹن بھی ضبط کئے گئے ۔کو ڈل فارمیلیٹیز مکمل کرنے کے بعد مقدمات کی سماعت ڈرگ کورٹ سندھ میں کی جائے گی اور ان تما م زخیر اندوزوں اور زائد القیمت ادویا ت بیچنے والو ں کے خلا ف سخت اور تا دیبی کارروائی کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم وقفہ وقفہ سے تما م مارکیٹو ں کا اچا نک دورہ کرینگے اور غیر معیا ر ی اور غیر قا نو نی طریقے سے فروخت کی جا نیوالی ادویات کے دکان دا رو ں کے خلا ف سخت قا نو نی کا روائی کی جائیگی۔