ٹی ایل پی کے ضلعی سیکریٹریٹ کا کل افتتاح
حیدر آباد(نمائندہ دُنیا)تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدر آباد کے ضلعی سیکریٹریٹ کا افتتاح بروز منگل 26 ستمبر کو ہوگا۔
اﷲوالا چوک ہیرآباد پر قائم کیے جانے والے ضلعی سیکریٹریٹ کا افتتاح تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مفتی علامہ غلام غوث بغدادی کریں گے جبکہ اس تقریب میں صوبائی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری و دیگر قائدین بھی شریک ہونگے ۔