ڈی جی رینجرزسے واٹر کارپوریشن کا اظہارتشکر

 ڈی جی رینجرزسے واٹر  کارپوریشن کا اظہارتشکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیگٹو آفیسر واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ پانی مافیا کے خاتمے کیلئے ڈی جی رینجرز کے شکر گزار ہیں۔ دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے۔۔

 کہ واٹر کارپوریشن کو سب سے زیادہ پریشانی منگھوپیر میں تھی جہاں پر 100 غیر قانونی ہائیڈرنٹس قائم تھے ، ڈی جی رینجرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دلچسپی لی اور واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر آپریشن کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ منگھوپیر سے پانی مافیا کا خاتمہ ہوگیا ہے ، دیگر علاقوں میں بھی گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں