گوہراعجاز نیاناظم آباد جمخانہ کے فاؤنڈنگ ممبر بن گئے

گوہراعجاز نیاناظم آباد جمخانہ کے فاؤنڈنگ ممبر بن گئے

کراچی (پ ر)نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہراعجاز نیاناظم آباد جمخانہ کے فاؤنڈنگ ممبر بن گئے ۔ڈاکٹر گوہراعجاز، بزنس مین زبیر موتی والا ،عامر فیاض اور شوکت احمد نے نیا ناظم آباد کا دورہ کیا ۔

انہوں نے نیا ناظم آباد جمخانہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی۔ انہوں نے کراچی والوں کے لیے اس طرح کی جدید ترین بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے پر عارف حبیب کی کاوشوں کو تہہ دل سے سراہا۔ وہ نیا ناظم آباد کی جامع مسجد کی شاندار فن تعمیر کودیکھ کر بہت متاثر ہوئے جس میں دس ہزار نمازی بیک وقت عبادت کرسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں