لاڑکانہ ،خواتین سمیت 13 افراد سگ گزیدگی کاشکار

 لاڑکانہ ،خواتین سمیت 13 افراد سگ گزیدگی کاشکار

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 13 افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا،جن میں 15 سالہ کاشف گوپانگ، 6 سالہ عبدالباسط، 23 سالہ غلام حسین، 28 سالہ امیراں خاتون،50 سالہ فاطمہ اور دیگر شامل ہیں۔۔

جنہیں اہلخانہ کی جانب سے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں تمام زخمیوں کو ویکسی نیشن اور علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔اس حوالے سے ویکسین سینٹر کے عملے کا کہنا تھا کہ سگ گزیدگی کا شکار ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں