تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔میئر کراچی مرتضی وہاب سے معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور نے ملاقات کی۔۔
اور میلادالنبیؐ کے کیمپ کے مقام پر تجاوزات کی نشاندہی کی جس پر میئر کراچی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمران راجپوت کی زیرنگرانی فٹ پاتھ پر رکھے سامان کو ہٹادیا گیا۔اسی طرح لیاقت آباد شاہراہ پاکستان کے روڈ اور فٹ پاتھ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،اسٹاف انسداد تجاوزات کے ساتھ علاقہ پولیس بھی موجود تھی ۔