ملیر ٹائون :2.19ارب کا بجٹ منظور
کراچی (رپورٹ:آغا طارق )ملیر ٹاؤن کا 2ارب 19کروڑ کا بجٹ اتقاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 56کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ملیر ٹاؤن و کنوینر کونسل جان محمد بلوچ کی زیر صدارت منعقدہ بجٹ اجلاس میں 2023-24 کیلئے 2ارب 19کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔
کونسل اجلاس میں وائس چیئرمین ملیر ٹاؤن سید مزمل شاہ، میونسپل کمشنر آغا سمیر خان درانی اور محکمہ جاتی افسران شریک تھے ۔ بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 2ارب 19 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 936 روپے لگایاگیا ہے ۔جان محمد بلوچ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ، کو چیئرمین آصف علی زرداری کا بے حدشکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر ملیر ٹاؤن کا چیئرمین نامزد کیا۔