محکمہ بلدیات کاپتھارا مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

محکمہ بلدیات کاپتھارا مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

کراچی(محمد اشھد)محکمہ بلدیات سندھ نے پتھارا مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی جی سندھ کو مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری احکامات دیے جائیں گے ۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔۔

 نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کا کہنا تھا کہ پتھارا مافیا شہر میں جگہ جگہ قابض ہیں جو ٹریفک جام کا بھی ایک بڑا سبب ہے ۔ پتھارا مافیا کے ساتھ پولیس اور دیگر ادارے بھی ملوث ہیں ،اگر علاقہ ایس ایچ او چاہے تو پتھارا مافیا پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ نگراں وزیر مبین جمانی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بیشتر ریسٹورنٹس اور چائے خانوں کے باہرکرسیاں لگا دی جاتی ہیں جس سے پیدل چلنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مبین جمانی نے مزید کہا کہ جس طرح کراچی میں پانی مافیا کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اگر اسی طرح پتھارا مافیاکے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گاتو ان کا خاتمہ ممکن ہے ۔نگراں وزیر بلدیات نے کہا کہ اس تناظر میں آئی جی سندھ کو تحریری احکامات بھی دیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ شہر میں پتھارا مافیا کی بدمعاشیاں عروج پر ہیں ،جہاں شہریوں کی زندگی ان مافیاز نے اجیرن کر رکھی ہے وہیں ٹریفک جام جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں