آبی واجبات کی ادائیگی کیلئے سیاسی جماعتوں سے عوامی مہم کی درخواست
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے شہر سے وابستہ تمام سیاسی و دیگر جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ واٹر کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی اور آمدن بڑھانے کے لیے عوامی مہم شروع کریں ۔۔
تاکہ کارپوریشن شہریوں کی مزید خدمت کر سکے ، ادارے کی آمدن بہتر ہونے سے کافی مسائل جلد حل ہونے میں مدد ملے گی۔ واٹر کارپوریشن شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتری کیلئے اچھے اقدامات کر رہا ہے ،اس ضمن میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔