ڈگری میں موٹرسائیکل گرنے سے بچی جاں بحق

ڈگری میں موٹرسائیکل  گرنے سے بچی جاں بحق

ڈگری (نمائندہ دنیا ) ٹنڈوجان محمد روڈ پر واقع نجی پٹرول پمپ کے سامنے راہگیر بچے کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار توازن کھو بیٹھا اور پھسل گیا۔۔

 جس سے موٹر سائیکل پر سوار 9 سالہ شاہینہ دختر نواب ملاح سڑک پر گرنے سے شدید زخمی ہوگئی اور ڈگری اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کرگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل 16 سالہ لڑکا چلارہا تھا ،بچی اسکے پیچھے بیٹھی ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں