جماعت اسلامی کا اسپورٹس پروگرام بھی شروع کرنیکا فیصلہ

جماعت اسلامی کا اسپورٹس پروگرام بھی شروع کرنیکا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب ہم آئی ٹی کے پروگرام کے ساتھ سی ایس ایس کی تیاری اور اسپورٹس کے شعبے میں بھی پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

ایک پارٹی اگر اتنا بڑا کام کرسکتی ہے تو پھرحکومت جس کے پاس مالی و انتظامی وسائل بھی ہوں وہ اپنی ذمہ داری پوری نہ کرے تویہ اس کی نا اہلی ہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت بنو قابل پروجیکٹ 2.0 منعقدہ باغ جناح گراؤنڈ میں فرائض انجام دینے والے رضاکاروں کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں