محمد علی جناح یونیورسٹی میں نئے طلباء کیلئے اورنٹیشن کاانعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمدعلی جناح یونیورسٹی میں فال 2023 انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت داخلہ لینے والے طلباء کے حوالے سے اورنٹیشن ہوا جس میں نئے طلباء کوآگاہی فر اہم کی گئی ۔فیکلٹی ممبران اور اساتذہ نے طلباء کو خوش آمد یدکہا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔
ماجو کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہا کہ ہمارے نوجوان شارٹ کٹ سے آگے بڑھنے کی کوشش کے بجائے اپنی بنیاد مضبوط کریں۔محمدعلی جناح یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کواپنی صلاحیت استعمال کرنے کابھرپورموقع ملے گا اس سے فائدہ اٹھائیں،پڑھائی میں دشواریاں آئیں گی،دل پریشان ہوگا گھبرانا نہیں ہے مشکلات کا سامنا کرناہے دل لگا کرپڑھنا اور آگے بڑھتے جانا ہے ۔ہم اپنے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید دنیا کے ساتھ لے کر چلنا ہے ۔فیکلٹی ممبران اوراساتذہ سے کہتا ہوں یہ طلباء ہمار ے پاس امانت ہیں ان کو بہتر کرکے والدین او رملک کے حوالے کرنا ہے ،ہم ملک کے سپاہی ہیں اور سپاہی کا کام چلتے رہنا اور ملک کو سنبھا لتے ہوئے آگے لے کر جانا ہے ۔رجسٹرار کاشف خان نے کہاکہ طلباء یونیورسٹی میں آن لائن پورٹل کی مدد سے اپنی چیزوں کے بارے میں معلومات رکھ سکتے ہیں۔ طلباء کی دلچسپی اور معلومات کیلئے ماجومیں مختلف اسٹوڈنٹ سوسائٹیوں کے اسٹال بھی لگے ہوئے ہیں جو بچے سوسائٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کو آگہی دی جارہی ہے۔