ڈویژنل کمشنر کراچی سی پی ایل سی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ڈویژنل کمشنر کراچی سی پی ایل سی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیرصدارت ان کے دفتر میں ڈویژنل کمشنر کراچی سی پی ایل سی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کوان کے دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب ڈپٹی چیف علی ایس حاجی تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈوائز سیلانی ٹرسٹ افضال چامڈیا، سی پی ایل سی والنٹیئر شہناز حامد، سی پی ایل اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی۔کمشنر سلیم راجپوت نے کہا کہ ڈویژنل ضلعی اور سب ڈویژن سطح پر رابطہ کمیٹیوں کے قیام سے شہر میں امن و امان کو مستحکم کرنے ، جرائم کے خاتمے کی حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری اورشہریوں کی خدمت کے کاموں میں مدد کے لئے سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے بھی تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں