پانچ ماہ گزرنے کے باوجود فائر فائٹرز کے ورثاامداد سے محروم

پانچ ماہ گزرنے کے باوجود فائر فائٹرز کے ورثاامداد سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ حکومت کی جمہوری مدت مکمل ہونے کے بعد بھی شہید فائر فائٹرز کے ورثا سے کیا گیا وعدہ وفا نہ ہوسکا ۔

دوسروں کے جان و مال کے تحفظ اور فرائض کی ادائیگی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید فائر فائٹرز کے ورثا اور زخمی حکومتی اعلان کردہ امداد سے محروم ہیں ۔ حکومتی اعلانات کے بعد شہید فائر فائٹرز کے ورثا اقدامات کی راہ تکتے رہ گئے ۔5 ماہ گزرنے کے باوجود بھی شہید فائر فائٹرز کے ورثا اور زخمی فائر فائٹرز اعلان کردہ حکومتی امدادی رقم نہیں مل سکی ۔ حکومتی اقدامات میں تاخیر سے محکمہ فائر بریگیڈ فائر فائٹرز کا مورال بھی متاثر ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں