دھماکے میلادالنبیؐ منانے سے نہیں روک سکتے ، شاہ عبدالحق

دھماکے میلادالنبیؐ منانے سے نہیں روک سکتے ، شاہ عبدالحق

کراچی (اسٹاف رپوٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے عاشقان مصطفی کو میلاد منانے سے روک نہیں سکتے ،مستونگ اور ہنگو میں اسلام دشمن قوتوں کی دہشت گردی ریاست کیلئے بھی چیلنج ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر پارک میں میلاد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ شاہ عبدالحق قادری نے جما عت اہلسنّت کی جانب سے سانحے کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کی تقریبات شہداء کے ایصال ثواب سے منسوب کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ مغرب کی غلامی اور ان کی اندھی تقلید ہے ۔مغربی نظام سے چھٹکارا حاصل کر کے نظام مصطفی کے عملی نفاذ سے ہی عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب میں توہین قرآن اسلامو فوبیا کا نتیجہ ہے مہذب دنیا میں مذاہب کا احترام کیا جا تا ہے مگر جہالت و انتہا پسندی نے معاشرے کو اخلاقی اقدار سے محروم کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ممکن نہیں رہا۔حکومتوں کی جانب سے غریب پروری کے صرف دعوے ہیں عملاً کچھ نہیں، 73 کی آئین کی روشنی میں نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں