سندھ جیل اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے تحت تربیتی پروگرام

 سندھ جیل اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے تحت تربیتی پروگرام

حیدرآباد (نمائندہ دُنیا)سندھ جیل اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے تحت اقوام متحدہ کے ڈرگز اینڈ کرائم آفس اسلام آباد کے تعاون سے بلوچستان کے 41 افسران اور عملے کو تربیت فراہم کی گئی۔

 پریژن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے عنوان سے 5 روزہ تربیتی پروگرام حیدرآباد کے سندھ جیل خانہ جات اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کیاگیا۔ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل ایس ایس پی محمد اسلم ملک،وائس پرنسپل اور چیف کوآرڈی نیٹر ظاہر شاہ، اے ایس پیز آصف لاکھو، سہیل منگن،کنسلٹنٹ حسن بخش نوناری اور یونائیٹڈ نیشنز اسلام آباد آفس کے ٹریننگ اسٹاف نے ٹریننگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں