جب تک انصاف نہ ہو ملک ترقی نہیں کر سکتا ، گورنرسندھ

جب تک انصاف نہ ہو ملک ترقی نہیں کر سکتا ، گورنرسندھ

کراچی(خبرایجنسیاں)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلادالنبیؐ کے دن دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،پاکستان مسلسل کہتا آرہا ہے۔۔

 کہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ،یہ واقعہ بھی ہمارے معاشی استحکام کے خلاف ہے اورکینیڈا واقعہ سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ہے ۔ جب ہماری حکومت اور فوج معیشت کی بہتری کے لئے کھڑی ہوئی تو یہ واقعہ کرایا گیاجب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری آتی ہے توایسے حالات پیدا کردیے جاتے ہیں اور ڈالر دے کرپاکستان میں دہشت گردی کرائی جاتی ہے ۔ داعش ،طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کو ڈالرز دے کر خریدا جاتا ہے اس کے پیچھے ہاتھ ایک ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے کہ رہا ہے کہ بھارت ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے کینیڈا میں بھارتی نژاد کینیڈین شہری کا قتل ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم تیار نہ ہوئی تو ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہے گا بہت ہوگیا قوم کے معمار اور محافظ قدم آگے بڑھائیں قوم ان کے ساتھ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ جس نے بھی پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اس کو قرار واقعی سزا ملنی چاہی، جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک میں ایماندار چیف جسٹس اور ایک حافظ قرآن آرمی چیف موجود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں